٭ پاسنجر اور کمرشیل گاڑیوں کے علاوہ آٹو موبائیل کل پرزے بنانے والی کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا نے جمعہ کو کہا کہ دوسرے سہ ماہی کے دوران اس کے مختلف پلانٹس پر 8 تا 14 دن کیلئے پیداوار روک دی جایء گی۔ اس کمپنی کے چیرمین آنند مہندرا نے چہارشنبہ کو حکومت سے درخواست کی تھی کہ آٹو موبائیل صنعت کی بحالی کیلئے چند قلیل مدتی اقدامات کئے جائیں ان میں جی ایس ٹی میں کمی اور ٹیکس کی برخاستگی بھی شامل ہے۔