حیدرآباد : /24 ڈسمبر (سیاست نیوز) مہندرا کمپنی کی گاڑیاں ڈسکاؤنٹ دام میں فراہم کرنے کے بہانے عوام کو دھوکہ دینے والے تین دھوکہ بازوں کو حیدرآباد کی سائبر کرائم پولیس نے آندھراپردیش سے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وی ڈینی رتنم کو نامعلوم افراد کی جانب سے فون کال موصول ہوا تھا اور دھوکہ باز نے خود کو جی ایس چندر شیکھر جنرل منیجر مہندرا آٹو موٹیو لمیٹیڈ کا جنرل منیجر ہونے کا دعویٰ کیا اور آندھراپردیش کے ضلع چتور میں کمپنی کے نئے یونٹ کا آغاز کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کم دام میں مہندرا بولیرو جیپ فروخت کرنے کی اطلاع دی ۔ دھوکہ بازوں کی باتوں میں آکر رتنم نے مہندرا گاڑی کی بکنگ کیلئے 3 لاکھ 54 ہزار روپئے کی رقم نومبر میں دھوکہ بازوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کروائی ۔ دھوکہ بازوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ /27 نومبر تک انہیں بولیرو گاڑیاں فراہم کی جائیں گی ۔ گاڑیوں کی عدم وصولی پر درخواست گزار رتنم نے کمپنی کے جنرل منیجر سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا موبائیل فون بند ہونے پر دھوکہ دہی کا شکار ہونے کا اندازہ لگایا ۔ درخواست گزار نے شہر کی سائبر کرائم پولیس سے شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے آندھراپردیش کے راجمندری علاقہ سے تعلق رکھنے والے تین دھوکہ باز45 سالہ ٹی نوین کمار ، 41 سالہ کے مدھو اور 55 سالہ سرینواس درگا پرساد کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ دھوکہ بازوں نے اپنے شخصی بینک کھاتوں میں نقد رقومات منتقل کروائے جبکہ ان کا مہندرا کمپنی سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ ملزمین کو شہر منتقل کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ب