مہنگائی سے عوام بیزار، بی جے پی کو عوام ضرور سبق سکھائے گی

   

Ferty9 Clinic

ٹی آر ایس حکومت کے خلاف بنڈی سنجے کے بیانات گمراہ کن،سنگاریڈی میں چنتا پربھاکر کا الزام

سنگا ریڈی : چنتاپر بھاکر سابق رکن اسمبلی نے سنگا ریڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اپنی یاترا کے ذریعہ ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کررہے ہیں جبکہ بنڈی سنجے کو کس محکمہ میں کیا کام ہوتا ہے انہیں پتہ نہیں ہے، غیر ضروری حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ریاست حکومت ڈھائی لاکھ کروڑ ٹیکس وصول کرکے ادا کیا ہے۔ بنڈی سنجے کو ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں واقفیت نہیں ہے صرف گمراہ گن بیانات دیتے ہوئے اپنی شناخت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی سے سوال کیا کے ریاست تلنگانہ کے 109 اسمبلی حلقوں میں بی جے پی کے امیدوار کئی مقامات پر نہیں ہیں تو بی جے پی اقتدار میں کیسے آئے گی۔ بی جے پی کی مرکزی حکومت مسلسل پٹرول ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے کرنے سے عوام بی جے پی سے بیزار ہو چکی ہے۔ آئندہ انتخابات میں عوام بی جے پی کو ضرور سبق سکھائیں گی۔ بی جے پی نے یوپی کی طرز پر تلنگانہ میں کام کرنے کا خواب دیکھنا بتایا جارہا ہے جبکہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس پارٹی مضبوط ہے اور عوام کے درمیان کام کر رہی ہے۔ بی جے پی خواب دیکھنا بند کریں مرکزی حکومت کی تمام ملکیت خانگی کارپوریٹ کو فروخت کر رہی ہے۔ اس سے بْرا دور کوئی نہیں ہو سکتا ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کسانوں کو 24 گھنٹے برقی مفت سربراہ کر رہی ہے ۔ریاست میں تمام طبقات کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ایم اے حکیم ریاستی قائد ٹی آر ایس نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے بی جے پی ملک کی کئی ریاستوں میں بر سر اقتدار ہے لیکن تلنگانہ جیسی ترقی ندارد ہے اور ریاست تلنگانہ گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے شیخ رشید قائد ٹی آر ایس نے کہا کہ کے سی آر نے ریاست تلنگا نہ کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ہے بی جے پی کی جانب سے کے سی آر پر غیر ضروری تنقید بند کرے۔ کے بچی ریڈی چیر مین سی ڈی سی اور پی مانکیم وائس چیرمین ڈی سی سی بی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کونڈل ریڈی ، بی راوی وینکٹیشورلو۔ نرسملو، شیخ صابر، مسعود بن عبداللہ، شیخ امجد ، اور دیگر موجود تھے۔