مہنگائی سے عوام پریشان حکمران خوش : کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مسئلہ پر حکومت کی سخت مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ عوام پریشان حال ہیں لیکن اقتدار پر فائز افراد مزے اڑا رہے ہیں۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ نئی حکومت مہنگائی میں اضافہ بھی اپنے ساتھ لائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غذائی اشیاء کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے۔ گھریلو بجٹ درہم برہم ہوگیا۔ سرجے والا نے مزید کہا کہ آٹو موبائلس کی پیداوار اور فروخت میں بھی زبردست کمی ہوئی ہے۔ 25 لاکھ سے زائد پاسنجر گاڑیاں جن کی مالیت 35 ہزار کروڑ روپئے بتائی گئی ہے ، ہنوز ڈیلر شپ میں فروخت نہ ہونے کے سبب بیکار پڑی ہیں۔17 ہزار کروڑ مالیتی 30 لاکھ موٹر سائکلس فروخت نہیں ہوسکی ہیں۔