مہنگائی مجھے راتو ں کو جگاتی ہے: عمران خان

   

اسلام آباد : پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’اصولاً تو مجھے یہ سوال پارلیمنٹ میں لینے چاہئیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ میں وہ(اپوزیشن والے) مجھے بولنے نہیں دیتے، وہ شور مچاتے ہیں۔ وہاں ایک این آر او گروپ بیٹھا ہوا ہے۔ وہاں بات نہیں کر سکتا۔‘پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو عوام سے ’ا?پ کا وزیراعظم، آپ کے ساتھ‘ پروگرام میں عوام کی فون کالز براہ راست سن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میری کوشش ہے کہ ہر ماہ آپ کے سوالات کے جواب دوں۔‘انہوں نے کہا کہ ’ایک ہی چیز ہے جو مجھے راتوں کو جگاتی ہے اور وہ ہے مہنگائی۔‘’ہمارے ہاں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو پاکستان کی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے ایسے بھی صحافی ہیں جو ہر وقت مایوسی پھیلاتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ہمارا میڈیا متوازن رپورٹنگ کرے اور عوام کو بتائے کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں ہے۔ دیگر ملکوں میں بھی مہنگائی ہے۔ کورونا سے ساری دنیا متاثر ہوئی ہے۔‘