بی جے پی کے 8 سالہ دور حکومت پر وزیراعظم مودی سے کے کویتا کے 8 سوالات
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا کہ بی جے پی کے 8 سالہ دور حکومت سے عوام بدظن ہوگئے ہیں ۔ عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے ۔ ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو 8 سوال کے جوابات دینے پر زور دیا ہے ۔ خواتین کو مساوی حقوق فراہم کرنے اور انہیں ریزرویشن فراہم کرنے کے معاملے میں مودی حکومت کہاں ہیں ۔ ملک کی جی ڈی پی زوال پذیر ہے ۔ گیس ، ڈیزل ، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ یہ قیمتیں مرکزی حکومت کے کنٹرول میں کیوں نہیں ہے ۔ ایندھن کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے جو آمدنی حاصل ہوئی ہے وہ کہاں خرچ کی گئی ہے ۔ تلنگانہ سے بی جے پی حکومت امتیازی سلوک کب ختم کرے گی ۔ تلنگانہ کو وصول طلب زیر التواء 7000 کروڑ روپئے کب جاری کئے جائیں گے ۔ مہنگائی میں ریکارڈ سطح کا اضافہ ہوگیا ہے ۔ مہنگائی مکت بھارت کا جو اعلان کیا گیا ہے ۔ ملک کے لیے اچھے دن کب آئیں گے ۔ ملک کا لا اینڈ آرڈر ابتر صورتحال کا شکار ہے۔ سارا نظام ناکارہ ہے ۔ مصنوعی پروپگنڈے کے بغیر ملک کے عوام کے لیے حقیقی امرت کال کب آئے گا ۔ کسان ہندوستان کی دل کی دھڑکن ہے لیکن تلنگانہ میں چاول اور ہلدی کی کاشت کرنے والے کسان اپنی محنت کی شناخت حاصل کرنے کے لیے بی جے پی پر بھروسہ کرتے ہوئے نقصانات کا شکار ہیں ۔ مودی حکومت کے ’ نیو انڈیا ‘ کی اصلیت یہی ہے کیا کروڑہا ہندوستانیوں کو اقل ترین آمدنی کے ساتھ ملازمتیں حاصل کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ کیا کبھی وہ دن آئے گا ۔ پی ایم کیرس فنڈز کے بارے میں ملک کے عوام کو حقیقی معلومات فراہم کی جائیں گی ۔۔ ن