مہنگائی نے عوام کا بجٹ خراب کر دیا، حکومت غافل:راہول

,

   

نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے مہنگائی پر حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ضروری اشیاء کی قیمتیں قابو سے باہر ہوتی جارہی ہیں اور حکومت سو رہی ہے ۔راہول گاندھی نے سبزی منڈی جا کر لوگوں سے بات کی اور کہا کہ حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پا رہی ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لہسن کی قیمت پہلے 40روپے تھی، آج 400روپے ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کا کچن بجٹ خراب کر دیا ہے ، حکومت کمبھ کرن کی طرح سو رہی ہے ۔عوام کو اِس معاملہ میں بڑی مہم شروع کرنی ہوگی۔