نئی دہلی: ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف آج بڑے پیمانہ پر احتجاج کرنے کا کانگریس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ ’سچائی کو بیریکڈ نہیں کیا جاسکتا، آپ کرلیں جو کرنا ہے، میں وزیراعظم سے نہیں ڈرتا، میں ہمیشہ ملک کے مفاد میں کام کروں گا، سن لو اور سمجھ لو‘