ایوان میں دو ہفتے کی افراتفری کے بعد حکومت کا اتفاق
نئی دہلی : ملک بھر میں اشیاء اور خدمات کے لئے قیمتوں اور معاوضے میں بے تحاشہ اضافہ پر آخرکار لوک سبھا میں پیر کو مباحث منعقد کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر فینانس نرملا سیتارامن جو کوویڈ سے صحت یاب ہوکر کام پر واپس آچکی ہیں، مباحث کا جواب دیں گی۔ مانسون سیشن کے ابتدائی دو ہفتے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مسلسل کشاکش اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں افراتفری کا ماحول دیکھنے میں آیا۔ آج آخرکار حکومت نے اتفاق کیاکہ بڑھتی قیمتوں اور شرح افراط زر کے حساس موضوع پر مباحث منعقد کئے جائیں۔