مہنگائی پر کنٹرول کیلئے کوئی تدبیر نہ کرنا مایوس کن :ڈاکٹر انصاری

   

پرتاپ گڑھ: ملک میں ایک جانب جہاں عام عوام پٹرول ڈیزل و پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب مزید مہنگائی کی مار جھیل رہا ہے ،وہیں اترپردیش حکومت نے بجٹ میں مہنگائی پر کنٹرول کرنے کی کوئی تدبیر نہ کرکے عام عوام کو مایوس کیا ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے بجٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ڈاکٹر عبدالرشید انصاری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل سیلاب کی طرح اضافہ ہونے سے مہنگائی اپنے عروج پر پہونچ چکی ہے ۔حالات یہ ہے کی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے یومیہ سو دو سو روپیہ کمانے والا شخص کیسے گزر بسر کرے اس کے سامنے آج ایک اہم مسئلہ ہے ۔سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے تو عام عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔ اترپردیش حکومت نے بجٹ میں ایسی کوئی تدبیر نہیں کی ہے کہ مہنگائی پر کنٹرول کیا جا سکے۔