مہنگائی کو قابو میں رکھا گیا ہے، مزید نیچے لایا جائے گا: مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن

   

نئی دہلی: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مہنگائی اور گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)حکومت پر اپوزیشن کے حملے کا پیر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر سنگین چیلنجوں کے باوجود ہندستان میں مہنگائی کی شرح کو مزید 7 فیصد کے آس پاس کنٹرول میں رکھا گیا ہے اور اسے مزید نیچے لانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں ، وزیر خزانہ نے پیکیجڈ اور برانڈڈ دودھ، دہی، چاول وغیرہ کھانے پینے کی اشیا پر جی ایس ٹی کے فیصلے پر مرکزی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کر رہی حزب اختلاف کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی کے بارے میں جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہ جی ایس ٹی کونسل کرتی جو اس معاملہ میں بااختیار آئینی ادارہ ہے۔ جی ایس ٹی کا فیصلہ وزیر اعظم مودی کا فیصلہ نہیں ہوتا۔