مہنگائی کے باعث جرمن عوام کی پریشانی میں اضافہ

   

برلن : زیادہ تر جرمن باشندوں کو اس بات کا خوف ہے کہ ملک میں افراط زر اور مہنگائی اسی طرح بڑھتے رہے تو وہ اقتصادی طور پر ان کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہیں گے اور شدید مالی مشکلات کا شکار ہو جائیں گے۔ ایک سال قبل کووڈ۔ 19 کی وبا کے دوران جرمن شہری ذہنی طور پر سب سے زیادہ مصروف تھے اور ایسا اس لیے نہیں تھا کہ انہیں اپنے بیمار پڑ جانے کی فکر تھی۔ بڑی وجہ دراصل یہ سوچ تھی کہ اس وبا کا ان کے بٹوے پر کیا اثر پڑے گا۔ جرمنی میں ہر سال ایک ایسا مطالعاتی جائزہ لیا جاتا ہے کہ معلوم ہو سکے کہ جرمنوں عوام کو سب سے زیادہ خوف کس چیز سے لاحق ہے؟