مہنگائی کے خلاف ریونت ریڈی کی آج پد یاترا

   

حیدرآباد۔17۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی کل 18 ڈسمبر کو چیوڑلہ میں پد یاترا کریں گے ۔ اترپردیش میں راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف پد یاترا سے اظہار یگانگت کیلئے چیوڑلہ میں پد یاترا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ریونت ریڈی پارٹی قائدین اور کارکنوں کے ہمراہ چیوڑلہ ٹاؤن میں اندرا گاندھی مجسمہ تک پد یاترا کریں گے۔ سہ پہر 4 بجے جلسہ عام منعقد ہوگا۔ ریونت ریڈی نے پد یاترا اور جلسہ عام میں عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت عوام سے کئے گئے وعدہ کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہیں۔ غریب اور متوسط طبقات کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے قومی سطح پر مہنگائی کے خلاف جدوجہد کا اعلان کیا ہے ، لہذا تلنگانہ میں بھی کانگریس پد یاترا اور احتجاجی پروگرام منعقد کرے گی۔ ر