حیدرآباد۔/3اپریل، ( راست ) سی پی ایم کے زیر اہتمام بڑھتی مہنگائی کے خلاف آج احتجاج کیا گیا ۔ سی پی ایم پرانا پل یونٹ کی جانب سے پٹرول ، ڈیزل ، گیاس اور اشیائے خوردنی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس احتجاجی مظاہرے میں سی پی ایم ریاستی سکریٹریٹ ممبر محمد عباس نے شرکت کی اور مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعد سے اب تک معاشی حالات درست نہیں ہوئے اوپر سے پٹرول ، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر بی جے پی حکومت ظلم کررہی ہے اس کی سی پی آئی ایم ریاستی کمیٹی سخت کے ساتھ مذمت کرتی ہے۔ بڑھائے گئے چارجس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے اور مہنگائی کو کنٹرول نہ کرنے والی مرکزی بی جے پی حکومت سے فوری استعفی دینے کا مطالبہ کررہی ہے۔ اس پروگرام کو سٹی قائدین عبدالستار اور مینا نے بھی مخاطب کیا اور قائدین سید ابراہیم، سندیپ، محمد جہانگیر و دیگر نے شرکت کی۔