مہنگائی کے خلاف مہیلا کانگریس کا احتجاج، پارلیمنٹ کا محاصرہ

   

نئی دہلی: آل انڈیا مہیلا کانگریس کے ارکان نے مہنگائی اور ایندھن کی بے تحاشہ قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور علامتی طور پر پارلیمنٹ کا محاصرہ کیا۔ مہیلا کانگریس کی قومی صدر نیتا ڈیسوزا نے اس احتجاج کی قیادت کی اور اس میں پڈوچیری مہیلا کانگریس کی سربراہ اور بالی ووڈ اداکارہ نغمہ اور دہلی مہیلا کانگریس کی صدر امریتا دھون سمیت متعدد کارکن شامل تھے۔