مرکزی حکومت پر عوام دشمن پالیسی کا الزام ، نارائن پیٹ میں ٹی آر ایس کی زبردست ریالی ، مختلف قائدین کا خطاب
نارائن پیٹ ۔ نارائن پیٹ ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے پٹرول ، ڈیزل ، پکوان گیاس اور قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آج ایک زبردست ریالی اور دھرنے کا اہتمام کیاگیا ۔ ریالی کا آغاز ایم ایل اے کیمپ آفس سے ہوا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی تلنگانہ چوراہا پر دھرنا پروگرام منظم کیا گیا ۔ جس کی قیادت صدر ٹی آر ایس مسٹر وجئے ساگر نے کی ۔ اس ریالی و دھرنے میں ٹی آر ایس مہیلا کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کارکنوں نے مرکزی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور تلنگانہ سے دھان کی عدم خریدی کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے مختلف قائدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی حکومت اپنی من مانی کے ذریعہ پکوان گیس ، پٹرول و ڈیزل کے علاوہ اشیائے ماتحاج کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر رہی ہے اور یہ سب مرکزی حکومت کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ٹی آر ایس حکومت کے خلاف مرکزی حکومت کا رویہ معاندانہ رہا ہے ۔ وہ یہاں کے کسانوں سے دھان نہیں خرید رہی ہے جس کے سبب یہاں کے کسان بھکمری کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان قائدین نے انتباہ دیا کہ اگر مرکزی حکومت اپنا رویہ نہیں درست کرتی ہے اور اشیاء ماتحاج اور پٹرول ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں کرتی ہے تو ٹی آر ایس احتجاج میں شدت پیدا کرے گی اور یہ احتجاج دہلی تک جاری رہے گا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین ، چندرکانت، سرینواس ریڈی ، ہری نارائن بھٹاڈ ، مہیلا ٹی آر ایس قائدین و میناریٹی قائدین نے بڑے پیمانے پر شرکت کی ۔