کاغذنگر۔ 15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے ساکن و مسلم نوجوان عبدالخالق میکیانک نے اس مہنگائی کے دور میں عوام کو پیسوں کی بچت اور راحت فراہم کرتے ہوئے بیٹری کے ذریعے موٹرسائیکل کی تیاری کرتے ہوئے انوکھا اور حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا، تفصیلات کے مطابق کاغذنگر کے اندرا مارکیٹ کے قریب رائل موٹر سائیکل شاپ کے مالک و میکانک عبدالخالق نے دن بدن بڑھتے ہوئے پیٹرول کی قیمتوں کے پیش نظر موٹر سائیکل کے پرانے سامان کو جمع کرتے ہوئے بیٹری کے ذریعے لگ بھگ 40 تا 60 کلومیٹر چلنے والی مو پیڈ موٹر سائیکل بنا کر مقامی عوام کے جاذب نظر بن چکے ہیں، بغیر پٹرول اور بیٹری سے چلنے والی گاڑی کی تیاری کرنے والے عبدالخالق نے سیاست نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے دور میں اور دن بدن بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمت کے پیش نظر بغیر پٹرول اور بیٹری والی گاڑی کی تیاری کرتے ہوئے غریب اور عام آدمی کے لیے مو بیڈ موٹرسائیکل کی تیاری کرتے ہوئے پیسوں کی بچت کرنے کی کوشش کیا ہوں، کم خرچے والی اور بغیر پٹرول والی گاڑی کی تیاری کے لیے نیو رائل بیک کیئر شاپس سے اس نمبر پر 9014655515 ربط پیدا کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔