نئی دہلی: مہنگائی کے مسئلہ پر 14 نومبر سے کانگریس کی عوامی بیداری مہم چلائی جائے گی۔ کانگریس حکومت کو گھیرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ کانگریس مرکزی حکومت کی غریب مخالف پالیسیوں اور مہنگائی کے مسئلہ کو گھیرنے کے لیے 14 نومبر سے ملک گیر جن جاگرن ابھیان شروع کرے گی۔ دگ وجے سنگھ کے سی وینوگوپال اور رندیپ سرجے والا نے کل ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی انہوں نے کہا کہ کانگریس نے مودی حکومت اور مہنگائی سے نجات حاصل کرنے کی حکمت عملی بنائی ہے۔ دگ وجے سنگھ کی صدارت میں سونیا گاندھی کی تشکیل کردہ کمیٹی نے طویل بات چیت کی اور مظاہروں کا پروگرام بنایا جسے ہر ریاست اور ضلع میں نافذ کیا جائے گا۔ کانگریس 15 سے 29 نومبر تک عوامی بیداری مہم چلائے گی۔