مہنگائی ہمارے ملک کیلئے بہتر ، کسانوں کا فائدہ پاکستان کے وزیر کا بیان

   

اسلام آباد ۔ /24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے کشمیری امور اور گلگت بلتستان علی امین خان گاندھاپور نے کہا کہ مہنگائی پاکستان کیلئے ایک اچھی چیز ہے ۔ اس سے کسانوں کو فائدہ ہوگا ۔ پاکستان میں 10 کروڑ عوام کسان ہے ۔ اگر قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا تو افراط زر سے وہ متاثر ہوجائیں گے ۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں حال ہی میں کمی آئی ہے اس سے آلو کے کسانوں پر منفی اثر پڑا ۔