مہنگی سبزیوں کیلئے مسلمان ذمہ دار: ہیمنت بسوا سرما

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما اپنے بے تکے بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ اس بار انہوں نے سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام، خاص کر گوہاٹی میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور اس کے ذمہ دار مسلمان تاجر ہیں۔ وہیں، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سرما کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ دراصل، وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوار سرما نے کہا کہ مسلمان تاجر گوہاٹی میں آسامی لوگوں سے سبزیوں کی زیادہ قیمت وصول کر رہے ہیں، جبکہ گاؤں میں سبزیوں کی قیمت کم ہے۔ اگر آج آسامی تاجر سبزی بیچ رہے ہوتے تو وہ کبھی بھی اپنے آسامی لوگوں سے زیادہ قیمت نہ لیتے! صرف اتنا ہی نہیں، ہیمنت بسوا نے مزید کہا کہ ہم سب نے دیکھا ہے کہ عید کے دوران گوہاٹی شہر میں بسوں کی آمدورفت کم ہوتی ہے۔ بھیڑ کم نظر آتی ہے، کیونکہ بس اور کیب کے زیادہ تر ڈرائیور مسلمان برادری سے تعلق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ہیمنت بسوا سرما مسلمانوں کے تعلق سے متنازعہ بیانات دینے کے لئے جانے جاتے ہیں۔