ہینان: چین میں ایک فیملی کا اپنے پیسے بچانے کی خاطر مستقل ہوٹل میں شفٹ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 افراد پر مشتمل نامعلوم فیملی نے صوبہ ہینان کے شہرنانیانگ کے ایک لگژری ہوٹل کے سویٹ میں اپنا مستقل ٹھکانہ بنا لیا ہے کیونکہ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ گھر کرائے پر لینے یا خریدنے سے زیادہ سستا اور پرسکون ہے۔فیملی 229 دنوں سے لگژری ہوٹل میں مقیم ہے اور غیر معینہ مدت تک رہنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 2 بیڈ رومز اور 1 بڑے لاؤنج روم والے لگژری سویٹ کا خصوصی یومیہ کرایہ 1000 یوآن(140 ڈالر)ہے۔
