مہوا مترا کو ملے گی جیت…”: ممتا بنرجی نے ٹی ایم سی رکن پارلیمان کو نکالے جانے پر دیا بڑا بیان, کہا! ان کے ساتھ کھڑی ہے پارٹی

   

کلکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعہ کو مہوا موئترا کو لوک سبھا سے نکالے جانے کی مذمت کی۔ بنرجی نے اسے بی جے پی کی ’’انتقام کی سیاست‘‘ بھی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہوا یہ جنگ جیت جائے گی۔ 49 سالہ مہوا موئترا کو اخلاقیات کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کل لوک سبھا سے نکال دیا گیا۔ رپورٹ میں موئترا کو حکومت پر تنقید کے بدلے رشوت لینے کا قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ترنمول لیڈر پر الزام ہے کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں سوال اٹھانے کے بدلے میں تاجر درشن ہیرانندانی سے نقدی اور مہنگے تحائف لئے۔وزیر اعلی بنرجی نے کہا، “یہ بی جے پی کی انتقام کی سیاست ہے، انہوں نے جمہوریت کا قتل کیا، یہ ناانصافی ہے۔ مہوا جنگ جیتیں گے۔ لوگ بی جے پی کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ اگلے انتخابات میں انہیں شکست ہوگی۔