مہوا موئترا کیخلاف سرمائی اجلاس میں ووٹنگ ممکن ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ کا اکاؤنٹ بیرون ملک سے 47 مرتبہ لاگ اِن ہوا۔

,

   

لوک سبھا کمیٹی نے رپورٹ اسپیکر کو بھیجی

نئی دہلی:لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی جو پارلیمنٹ میں سوال پوچھنے کے لیے پیسے لینے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، نے 10 نومبر کو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو اپنی رپورٹ بھیجی۔ میڈیا رپورٹس میں اس کی تصدیق کی گئی ہے۔ رپورٹ میں لکھا ہیکہ مہوا موئترا کا اکاو?نٹ بیرون ملک سے 47 بار لاگ ان ہوا تھا۔ پارلیمنٹ میں ٹی ایم سی ایم پی کے ذریعہ پوچھے گئے 61 سوالات میں سے 50 تاجر درشن ہیرانندانی کی پسند کے تھے۔اب یہ رپورٹ 4 دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں لوک سبھا میں پیش کی جائے گی۔ اس میں مہوا کو نکالنے کی سفارش پر ووٹنگ ہو سکتی ہے۔بی جے پی ایم پی ونود کمار سونکر کی سربراہی میں کمیٹی نے جمعرات (9 نومبر) کو میٹنگ کی اور 479 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو قبول کیا۔ لوک سبھا کی اخلاقیات کمیٹی کی طرف سے ایوان زیریں کے کسی رکن پارلیمنٹ کے خلاف یہ پہلی کارروائی ہے۔ ونود کمار سونکرکے مطابق ’’ مہوا کو 6:4 کی اکثریت سے دوسروں کے ساتھ لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ کا اشتراک کرنے کے ‘غیر اخلاقی طرز عمل‘‘ کا قصوروار پایا گیا۔ کمیٹی کے 10 میں سے چھ ارکان نے مہوا کو لوک سبھا سے نکالنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔4 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا تھا۔ کمیٹی کے چار ارکان جنہوں نے مہوا کو ہٹانے کی مخالفت کی تھی رپورٹ کو جانبدارانہ اور جھوٹی قرار دیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ درشن ہیرانندانی کو پینل کے سامنے پیش ہونے کا موقع نہیں دیا گیا۔ درشن صرف حلف نامہ داخل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔کمیٹی کے کانگریس ممبر نے مہوا کو نکالنے کے حق میں ووٹ دیا۔بی جے پی ایم پی اور کمیٹی ممبر اپراجیتا سارنگی نے کہاکہ کانگریس ایم پی پرنیت کور نے سچائی کا ساتھ دیا۔ میں اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کوئی بھی صحیح سوچ رکھنے والا شخص مہوا موئترا کی حمایت نہیں کرے گا۔