مہوبہ:دستانے پہن کر ای وی ایم کا بٹن دبائیں گے رائے دہندگان

   

Ferty9 Clinic

مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ میں کورونا بحران میں ہوئے پنچایت الیکشن میں وبا سے سبق لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے اسمبلی الیکشن میں کووڈ گائیڈ لائن پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے ای وی ایم کا بٹن دبانے سے پہلے رائے دہندگان سے دستانے پہننے کی اپیل کی ہے ۔ضلع الیکشن افسر منوج کمار نے جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ پنچایت الیکشن میں بڑی تعداد میں ملازمین کے کورونا سے متاثر ہوجانے کے معاملے سے سبق لیتے ہوئے اسمبلی الیکشن میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی نہ برتے جانے کی ہدایت مرکز الیکشن کمیشن کے ذریعہ دئیے گئے ہیں۔اسی کے پیش نظر ووٹنگ کے دوران کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ جاری ہدایات کے مطابق بوتھوں پر تعینات رہنے والے ملازمین فیس شیلڈ میں رہیں گے تو ووٹروں کے ہاتھوں میں دستانے پہن کر ای وی ایم کا بٹن دبائیں گے ۔