مہوبہ میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ

   

Ferty9 Clinic

مہوبہ : اترپردیش کے ضلع مہوبہ کی چرکھاری سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن اسمبلی کی گاڑی کو کو روک کر نامعلوم مسلح افراد نے جان لیوا حملہ کیا ۔ حملے کے دوران رکن اسمبلی اپنی گاڑی میں نہیں تھے ۔ پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ راجیش پانڈے نے بتایا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی برج بھوشن راجپوت کی گاڑی پر گزشتہ رات چر کھاری کوتوالی کرہرا خورد گاؤں کے نزدیک نامعلوم بدمعاشوں نے حملہ کیا۔ انہیں ہفتے کے روز منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں شامل ہونا تھا مگر کسی وجہ سے ان کا پروگرام منسوخ ہو گیا ۔ رکن اسمبلی نے تب اپنے پرائیوٹ سکریٹری روہت کٹاریہ اور سکیوڑٹی کو اپنی گاڑی سے بھیج دیا۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں سے پہلے ہی ایک جگہ پر گھات لگا کر بیٹھے بدمعاشوں نے رکن اسمبلی کی گاڑی کے نزدیک آتے ہی فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کردیا ۔ انہوں نے لاٹھیوں سے کار پر بھی حملہ کیا ۔