مہیشورم :ایک خاندان کے چار افراد کورونا سے متاثر

   

Ferty9 Clinic

علاقہ میں سنسنی، پولیس اور محکمہ صحت کے عہدیدار متحرک
حیدرآباد ۔29۔ مئی(سیاست نیوز) شہر کے مہیشورم علاقہ میں چار افراد میں کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد علاقہ میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا۔ مختلف سرکاری محکمہ جات نے چوکسی اختیار کرکے علاقہ کی نگرانی میں اضافہ کردیا ہے ۔ مہیشورم کے آر ڈی او رویندر ریڈی اور ابراہیم پٹنم کے اے سی پی یادگیری ریڈی نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں ریونیو گرام پنچایت اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ علاقہ میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا جائے اور عوام میں کورونا وائرس پر شعور بیداری مہم چلائی جائے۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیشورم ہرشا گوڑہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص میں کورونا علامات پائی گئیں جس کے بعد اس کے فرزند اور دیگر دو افراد خاندان بھی کورونا سے متاثر پائے گئے ۔ ان چاروں کو علاج کیلئے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ اسی علاقہ میں پانچ سال کے ایک لڑکے میں بھی کورونا پازیٹیو کی علامات ظاہر ہوئی ہیں ۔