مہیشورم میں خوفناک سڑک حادثہ ، دو نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد /13 جولائی ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ مہیشورم میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو نوجوان ہلاک ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مہیشورم گیٹ کے قریب حادثہ پیش آیا ۔ جس میں 18 سال عمر والے دو جوان لڑکے محمد احمد اور محمد شجاع الدین ہلاک ہوگئے دو لڑکے موٹر سائیکل پر مہیشورم گیٹ سے مہیشورم کی جانب جارہے تھے کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی اور اس حادثہ میں شدید زخمی یہ لڑکے جانبر نہ ہوسکے ۔ ان کا تعلق پرانے شہر کے علاقہ بابا نگر سے بتایا گیا ہے ۔ اطلاع کے ساتھ بابا نگر علاقہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ پولیس مہیشورم نے ضابطہ کی کارروائی کے بعد نعشوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔ ع