حیدرآباد۔/3ستمبر، ( سیاست نیوز) مہیشورم اسمبلی حلقہ میں گرین سٹی علاقہ سے تعلق رکھنے والے اقلیتی قائدین نے بڑی تعداد میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ رنگاریڈی ضلع کے اقلیتی سل کے صدرنشین ریاض کی قیادت میں عمر، بابا اور دوسروں نے اپنے حامیوں کے ہمراہ کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ تلنگانہ میں کانگریس برسراقتدار آنے پر کرناٹک کی طرح فلاحی اسکیمات پر عمل آوری کی امید سے ان قائدین نے یہ فیصلہ کیا۔ بڑنگ پیٹ نگر پنچایت کے سابق نائب صدرنشین اور مہیشورم اسمبلی حلقہ کے سینئر کانگریس لیڈر سی ایچ نرسمہا ریڈی کی موجودگی میں یہ شمولیت اختیار کی گئی۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے صدر بی راگھویندر ریڈی، ایس سی سل کے صدر ڈی جنگیا کے علاوہ افضل، ریاض، محمد مسعود، قیوم، اسد حسین، محمد یوسف اور دوسرے موجود تھے۔