مہیشور ریڈی متحدہ ضلع میں سیکولرازم کی مثال

   

سابق رکن اسمبلی کی بی جے پی میں شمولیت کی اطلاع کی عدم تصدیق
نرمل :۔ سابق رکن اسمبلی مسٹر الیٹی مہیشور ریڈی کی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت کی سوشیل میڈیا پر افواہوں کے تعلق سے ان کے قریبی رفقا سے آج سید جلیل ازہر نمائندہ سیاست نے بات چیت کی تو ان کے قریبی رفقا نے یہ دعویٰ کیا کہ مسٹر مہیشور ریڈی سارے متحدہ ضلع میں سیکولرازم کی ایک مثال ہے ان کے دادا راجیشور ریڈی ، آنجہانی کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ وہ بلدیہ نرمل کے پہلے صدر نشین تھے ان کا پورا خاندان ہندو مسلم دوستی کی ایک جیتی جاگتی مثال سمجھا جاتا ہے ۔ ہم اپنے قائد مہیشور ریڈی کے تعلق سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ کوئی مستقبل کا سیاسی فیصلہ نہیں کیا ۔ ہم نے ان سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی تاہم رابطہ قائم نہ ہوسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کچھ ضروری کام سے چینائی میں ہیں جب کہ وہ نہ نرمل آئے اور نہ ہی کسی اخباری نمائندوں کو بیان دیا ۔ یہ خبریں صرف سوشیل میڈیا پر گشت کررہی ہیں ۔ واضح رہے کہ نمائندہ سیاست بھی اس سلسلہ میں مہیشور ریڈی سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی تاہم رابطہ قائم نہ ہوسکا جب کہ سیاسی حلقوں میں ان کی پارٹی چھوڑنے کی افواہیں سرگرم ہے تاہم ان کے قریبی رفقاء یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ مہیشور ریڈی مسلم دوست اور سیکولرازم کے علمبردار ہیں ۔ صحیح صورتحال مہیشور ریڈی سے رابطہ کے بعد ہی سامنے آئے گی ۔۔