حیدرآباد ۔18 مئی (ایجنسیز) فلم آرآرآر نے پوری دنیا میں جو کامیابی حاصلی کی ہے اس کے بعد ایس ایس راجامولی سے توقعات اور بھی بڑھ گئی ہیں۔ دراصل وہ اپنی ہر فلم میں اعلیٰ سطح پر کام کرتے ہیں۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی منصوبہ ہے اس لیے سب کچھ راز میں رکھا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کافی عرصہ قبل شروع ہوئی ہے۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ پرینکا چوپڑا مہیش بابو کی1000کروڑ کی فلم میں ویلن کے روپ میں نظر آئیں گی۔ پھر خبر آئی کہ پرتھوی راج سوکمارن بھی منفی کردار میں ہوں گے۔ اب ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس فلم کے لیے ہالی ووڈ سے ایک ویلن آنے والا ہے۔حالیہ رپورٹ شائع ہوئی ہے اس سے یہ صاف ہوگیا کہ مہیش بابوکی یہ فلم سب کے ہوش اڑا دینے والی ہے۔ فی الحال فلم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ دریں اثنا راجامولی نے روایت سے ہٹ کچھ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے. ذرائع کے مطابق فلمساز ہالی ووڈ اداکار جیمون ہونسوکو فلم میں لائے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار جیمون ہونسو راجامولی کی فلم میں خطرناک ویلن کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔ پہلے بھی دیکھا جا چکا ہے کہ راجامولی کی فلموں میں ویلن بہت طاقتور ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہیرو بھی مختلف اندازمیں نظر آتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ راجامولی نے حال ہی میں لندن کا دورہ کرنے کے بعد ہالی ووڈ اسٹار سے بات کی تھی۔ فلم میں وہ ایک افریقی شکاری کے کردار میں نظر آئیں گے۔ جو مہیش بابوکو انتہائی خطرناک طریقے سے اپنا شکار بنانے کی منصوبہ بندی کرتے نظر آئیں گے۔جب مہیش بابو اور جیمون ہونسو آمنے سامنے ہوں گے تو وہ مناظر لوگوں کی دم بخودکر دیں گے۔ پرینکا چوپڑا اور پرتھوی راج سوکمارن پہلے ہی فلم میں شامل ہو چکے ہیں۔ جس نے بڑی حد تک اپنے حصے کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چھیاں وکرم بھی فلم کا حصہ بن چکے ہیں۔یاد رہے کہ زیمن گیسٹن انسو کئی بڑی فلموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ جس میں بلڈ ڈائمنڈ، اے کوائٹ پلیس پارٹ 2، گلیڈی ایٹر اور نیور بیک ڈاؤن سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔ تاہم ان کے کیریئر کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم گارڈینز آف دی گلیکسی ہے، جس نے دنیا بھر میں 770 ملین ڈالر یعنی6500 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔ وہ ‘ایکوا مین’ اور ‘بلیک ایڈم’ میں بھی نظر آ چکے ہیں۔