حیدرآباد۔ 28 جنوری (سیاست نیوز) سائبر کرائم پولیس نے مہیش بینک دھوکہ دیہی میں پولیس نے پیشرفت حاصل کرلی ہے۔ مہیش بینک کی 12.4 کروڑ رقم کو تین کھاتوں میں منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ان تینوں کھاتہ داروں میں سے دونوں ونود اور نوین سے پوچھ تاچھ کرلی ہے جبکہ شاہجہاں پولیس کی گرفت سے باہر جو ممبئی کی ساکن بتائی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ جہاں کی حیدرآباد منتقلی بھی دھوکہ دہی کا حصہ تھا اور شاہ جہاں ممبئی میں پائی جاتی ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ شاہ جہاں نے ہوسکتا ہے ان سائبر دھوکہ بازوں کا ساتھ دیا یا پھر پولیس اس زاویہ سے بھی تحقیقات کررہی ہے کہ شاہ جہاں کو صرف استعمال کیا گیا۔ مہیش بینک کے 12.4 کروڑ روپے جو تین کھاتوں میں منتقل کئے گئے تھے ان تین کھاتوں سے 120 بینک اکاؤنٹ میں منتقل کئے گئے جس کے بعد اس رقم کو 200 بینک اکاؤنٹس میں جمع کرنے کا پولیس شبہ ظاہر کررہی ہے۔ امکان ہے کہ سائبر کرائم پولیس آئندہ ہفتہ تحقیقات کے تحت کولکتہ کا دورہ کرے گی۔ ع