مہیش بینک سرور ہیکنگ کی تحقیقات میں پیشرفت

   

بعض کھاتے منجمد کردئے گئے ۔ کمشنر پولیس سی وی آنند
حیدرآباد 27 جنوری (سیاست نیوز) اے پی مہیش کوآپریٹیو بینک کے سرور کو ہیک کرنے کی تحقیقات میں پیشرفت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے آج کہاکہ تکنیکی شواہد کی بنیاد پر تحقیقات تیزی سے جاری ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ اب تک کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مہیش بینک کے سرور ہیکنگ کے ذریعہ 12.8 کروڑ کی دھوکہ دہی کی گئی ہے جبکہ سائبر کرائم پولیس نے 3 کروڑ روپئے کا نقصان ہونے سے روک لیا ہے اور اُن کھاتوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔ مسٹر سی وی آنند نے کہاکہ پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ کیا ہیکنگ ملک میں موجود ہیکرس نے کیا ہے اور پھر اس میں بین الاقوامی ہیکرس ملوث ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے اُنھوں نے عنقریب مختلف بینکس کے ذمہ داران کا ایک اجلاس طلب کیا ہے تاکہ عوام کی رقومات کا تحفظ کیا جاسکے۔ اُنھوں نے کہاکہ آن لائن لین دین میں اضافے کے پیش نظر ہیکنگ عام ہوگئی ہے اور عوام کے پیسے کا تحفظ بینک کی ذمہ داری بھی ہے۔ ب