او بی سی طبقات کے لئے قومی سطح پر جدوجہد کا فیصلہ
حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے ریاستی وزراء پونم پربھاکر ، کونڈا سریکھا ، وی سری ہری اور دیگر قائدین کے ہمراہ نئی دہلی کے تالکٹورہ اسٹیڈیم میں اے آئی سی سی او بی سی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے منعقدہ بھاگیداری نیائے اجلاس میں شرکت کی ۔ چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا نے اجلاس کی صدارت کی ۔ ملک بھر سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے او بی سی قائدین نے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے ملک بھر میں پسماندہ طبقات کیلئے سماجی انصاف کی جدوجہد کا عہد کیا ہے۔ رکن راجیہ سبھا انیل کمار یادو ، رکن لوک سبھا ڈاکٹر ملو روی ، سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ کے علاوہ بی سی طبقات سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی و کونسل نے شرکت کی ۔ مہیش کمار گوڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی انصاف کی فراہمی میں تلنگانہ ملک کیلئے رول ماڈل بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کے نظریہ کی تکمیل کرتے ہوئے کانگریس حکومت نے طبقاتی سروے کا کامیابی سے اہتمام کیا اور پسماندہ طبقات کو 42 فیصد تحفظات کی مساعی کی جارہی ہے۔1