نظام آباد :22؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نظام آباد میں مختلف فلاحی و ترقیاتی پروگراموں میں شرکت کے لیے ضلع کا دورہ کرنے والے قانون ساز کونسل کے رکن بی مہیش کمار گوڑ سے ضلع کلکٹر ٹی ونئے کرشنا ریڈی نے اتوار کو ملاقات کی۔ نظام آباد کے آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤس میں ہوئی، جہاں کلکٹر نے مہمانوں کاپرتپاک خیر مقدم کیا بعد ازاں گیسٹ ہاؤس میں دونوں قائدین سے تفصیلی طور پر ضلع کی بالخصوص شہر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی اس موقع پر میش کمار گوڈ نے غیر مجاز طور پر زمینوں پر قبضہ کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ ضلع نظام آباد میں ہمہ جہتی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت نئی صنعتوں کے قیام کے امکانات اور دستیاب سہولتوں کی فراہمی حکومتی اسکیمات کے مؤثر انداز میں نافذ کرنے کے لیے محکمہ جاتی تال میل کے ذریعے انجام دینے کی ہدایت دی ۔