حیدرآباد/15ستمبر، ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں رکن قانون ساز کونسل نے صدر پردیش کانگریس کی ذمہ داری سنبھالنے پر رکن کونسل مہیش کمار گوڑ کو مبارکباد پیش کی۔ گاندھی بھون میں تقریب جائزہ کے موقع پر جناب عامر علی خاں نے مہیش کمار گوڑ کو مبارکباد پیش کرکے ریاست میں پارٹی استحکام و مجالس مقامی انتخابات میں بہتر مظاہرہ کی امید ظاہر کی۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا ، جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ دیپا داس منشی، تلنگانہ کے انچارج اے آئی سی سی سکریٹریز پی سی وشواناتھ اور پی وشواناتھن، ریاستی وزراء اتم کمار ریڈی، پی سبھاش ریڈی، پی سرینواس ریڈی، پونالہ لکشمیا، دامودھر راج نرسمہا ، ٹی ناگیشورراؤ، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، جوپلی کرشنا راؤ، حکومت کے مشیر برائے اقلیت محمد علی شبیر، ورکنگ صدر محمد اظہر الدین ، حکومت کے مشیر ڈاکٹر کے کیشوراؤ، سابق وزیر ڈاکٹر گیتا ریڈی، ایم ایل سی جیون ریڈی، رکن اسمبلی سدرشن ریڈی، سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ، رکن پارلیمنٹ بلرام نائیک، رکن پارلیمنٹ سریش شیٹکار و دیگر قائدین موجود تھے۔1