انٹیگریٹیڈ اقامتی اسکولس و اندراماں ہاؤزنگ مکانات کی درخواست
حیدرآباد 6 جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے نظام آباد میں 3 انٹیگریٹیڈ اقامتی اسکولس کے قیام کی درخواست کی ہے۔ اُنھوں نے نظام آباد شہر کے علاوہ بالکنڈہ اسمبلی حلقہ میں اپنے آبائی مقام راحت نگر میں ینگ انڈیا انٹیگریٹیڈ اقامتی اسکولس کے قیام کی درخواست کرتے ہوئے چیف منسٹر کو یادداشت پیش کی۔ نظام آباد شہر میں اندراماں ہاؤزنگ اسکیم کے تحت مزید مکانات کی منظوری، آئی ٹی ٹاور کے قیام اور انڈر گراؤنڈ ڈرینج کے کاموں کی تکمیل کے لئے حکومت سے فنڈس کی اجرائی کی درخواست کی گئی۔ مہیش کمار گوڑ نے نظام آباد ضلع کے دیگر مسائل پر چیف منسٹر کی توجہ مبذول کرائی۔ اِس موقع پر حکومت کے مشیر اور بودھن کے رکن اسمبلی سدرشن ریڈی، نظام آباد اربن کے بی جے پی رکن اسمبلی دھن پال سوریہ نارائنا موجود تھے۔1
