حیدرآباد۔ 7 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ مہیلا کانگریس کی صدر این شاردھا نے بتایا کہ مہیلا کانگریس کے زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کے موقع پر 8 مارچ کو خواتین کے لیے سیاسی تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا۔ ہوٹل مانس سرور بیگم پیٹ میں صبح 10:30 تا 5:00 بجے شام کیمپ منعقد ہوگا۔ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ آر سی کنتیا، صدر پردیش کانگریس اتم کمار ریڈی، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرامارکا، سابق مرکزی وزیر ایس جئے پال ریڈی، خاتون ارکان اسمبلی اور سابق خاتون وزراء شرکت کریں گے۔