نئی دہلی: کانگریس کا خاتون ونگ پیر کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرے گا تاکہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے قانون کو نافذ کرنے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے ۔ مہیلا کانگریس صدر الکا لامبا کی قیادت میں پارٹی کی خاتون یونٹ اس پروگرام کا اہتمام کررہی ہے ۔ پارٹی کی خاتون کارکنان جنتر منتر پر جمع ہوں گی اور صبح 10.30 بجے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کے لیے مارچ کریں گی۔محترمہ لامبا نے ہفتہ کو ہی اس پروگرام کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے بڑی تعداد میں خاتون کارکنوں سے پیر کی صبح جنتر منتر پہنچنے کی اپیل کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوک سبھا اور راجیہ سبھا پارلیمنٹ اور اسمبلیوں نے خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن دینے کا بل پاس کیا ہے لیکن حکومت اس پر عمل درآمد نہیں کر رہی ہے اس لئے حکومت پر دباؤ بنانے کے لئے انہوں نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کا پروگرام بنایا ہے ۔