حیدرآباد۔25۔ مارچ (سیاست نیوز) پٹرول ، ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مہیلا کانگریس نے بطور احتجاج نامپلی میں واقع بی جے پی آفس کے گھیراؤ کی کوشش کی ۔ صدر مہیلا کانگریس سنیتا راؤ کی قیادت میں مہیلا کارکن آٹو رکشا اور پیدل گاندھی بھون سے بی جے پی آفس کیلئے روانہ ہوئے اور دفتر کے روبرو اچانک احتجاج شروع کردیا۔ پولیس نے احتجاج کی اطلاع ملتے ہی مہیلا پولیس ملازمین کو تعینات کردیا تھا۔ بی جے پی دفتر کے روبرو بیریکیٹس تھے تاکہ احتجاجی پارٹی آفس میں داخل نہ ہوسکیں۔ سنیتا راؤ اور دیگر احتجاجی سڑک پر بیٹھ کر بی جے پی اور مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ احتجاجیوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے جن پر اضافی قیمتوں سے دستبرداری کا مطالبہ کیا گیا ۔ پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے کر نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سنیتا راؤ نے کہا کہ مرکز نے گزشتہ 8 برسوں میں عام آدمی پر بوجھ میں مسلسل اضافہ کیا ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کو عوامی مسائل کی یکسوئی سے زیادہ انتخابات میں کامیابی کی فکر ہے۔ پولیس کے رویہ کی مذمت کرتے ہوئے سنیتا راؤ نے کہا کہ جمہوری انداز میں پرامن احتجاج کرنے والے کو حراست میں لینا افسوسناک ہے۔ کانگریس دور حکومت میں سبسیڈی فراہم کرتے ہوئے پکوان گیس کی قیمتوں کو کم کیا گیا تھا۔ ر