حیدرآباد27نومبر(یو این آئی) میڑچل ملکاجگری ضلع کی مہیندرایونیورسٹی میں 25طلبہ اور 5اسٹاف ارکان کے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد حکام میں تشویش کی لہر دوڑگئی۔ حکام نے علامات پائے جانے پر بعض طلبہ میں اس انفکشن کی علامات کے بعد طلبہ اور اسٹاف کے کورونامعائنے کروائے جس میں اس بات کا علم ہوا۔