لندن: لندن کے میئر صادق خان نے گھریلو تشدد کے شکار افراد کی مدد کے لیے 6 ملین پاونڈ کے نئے فنڈ کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فنڈ محفوظ رہائش اور طویل مدتی مدد فراہم کرکے ہزاروں متاثرین کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ نئی رقم میئر لندن کے گھریلو تشدد کے خلاف 233 ملین پاونڈ کے وسیع عزم کا حصہ ہے۔
دنیا کے آسودہ ممالک میں
فن لینڈ ایک بار پھر سرفہرست
لندن : یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 8 ویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست میں پاکستان سمیت147 ممالک میں کو شامل کیا گیا ہے اور فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔