متنازعہ فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما کے مسلسل ٹوئیٹس
حیدرآباد۔/23 فروری، ( سیاست نیوز) متنازعہ فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما جو بھی ریمارکس کرتے ہیں وہ سوشیل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہوتیہیں۔ حالیہ دنوں عنبرپیٹ میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک 4 سالہ معصوم بچہ ہلاک ہوگیا۔ جس پر رام گوپال ورما نے وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر کو ٹوئیٹ کرکے مشورہ دیا کہ میئر حیدرآباد جی وجئے لکشمی کو آوارہ کتوں کے درمیان چھوڑ دیں۔ اس واقعہ کے بعد جی وجئے لکشمی میئر کے عہدہ سے کیوں مستعفی نہیں ہوئیں ۔ واضح رہے کہ اس واقعہ پر میئر نے جی ایچ ایم سی حکام کا اجلاس طلب کرکے ایسے واقعات کے تدارک کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت دی۔ ساتھ ہی کہا کہ کتے بھوکے ہونے سے بچہ پر حملہ کیا ہے۔ اس پر بھی ورما نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میئر کو بچوں کی زندگیوں سے زیادہ کتوں کی فکر ہے۔ ورما نے میئر کو مشورہ دیا کہ وہ تمام آوارہ کتوں کو اپنے گھر لیجاکر کھانا کھلائیں اور تمام کتے میئر کے گھر پر رہنے سے ہی بچے محفوظ رہیں گے۔ ن