اجمیر : راجستھان کے اجمیر میں جے پور گریٹر میونسپل کارپوریشن کے میئر سومیا گجر نے آج یہاں معطلی کے معاملے میں ریاست کی کانگریس حکومت کے خلاف ایک مرتبہ پھر مظاہرہ کیا۔اجمیر میونسپل کارپوریشن کی میئر برج لتا ہڈا کی قیادت میں بی جے پی کے کونسلرز کارپوریشن پر جمع ہوئے اور وزیر اعلی اشوک گہلوت اور وزیر شانتی دھاری وال کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ شریمتی گجر کی معطلی کوواپس لیا جائے ۔