یانگون 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جاریہ ہفتہ ایک اراضی تنازعہ پرتشدد بن گیا۔ ایک علاقائی رکن پارلیمنٹ نے آج کہاکہ جھگڑے کے کئی دن بعد تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ 23 جولائی کے وسطی میانمار میں تصادم کے دوران تمام اموات باہم جھڑپ کا نتیجہ تھیں یا کشتی ڈوب جانے سے تشدد کے نتیجہ میں واقع ہوئی تھیں جو دریائے ارم واڑی میں تقریباً دو دن قبل غرق ہوئی تھی اور اِس کے مسافرین کی نعشیں گزشتہ دو دن کے دوران تلاش کی جاتی رہی ہیں۔
