میانمار: باغی لیڈر کی فیملی پر مزید تحدید

   

واشنگٹن : امریکہ نے میانمار کے باغی کمانڈر اِن چیف کے مزید دو ارکان خاندان پر تحدیدات کا اعلان کیا ہے ۔ یہ اقدام ملٹری کی پانچ ہفتے پرانی بغاوت اور پھر احتجاجیوں کے خلاف جاری مہلک کارروائی کے جواب میں امریکی اقتصادی پابندیوں میں اضافہ ہے۔