میانمار تنازعہ کو بلاتاخیر حل کرایا جائے:مشیل باچلیٹ

   

نیویارک: اقوام متحدہ میں انسانی حقوق سے متعلق کونسل کی ہائی کمشنر مشیل باچلیٹ نے میانمار میں فوجی اقتدار کے دوران انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ تنازعات کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ مشیل باچلیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میانمار میں تنازعے کے قومی سطح پر نتائج خوفناک اور افسوسناک ثابت ہوئے ہیں لیکن علاقائی سطح پر یہ مزید سنگین ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری میانمار میں جمہوری نظام کی بحالی کے لیے اقدامات کرے اور اس تنازعے کو فوری طور پر روکے، اس سے پہلے کہ مزید دیر ہوجائے۔