میانمار: سابق امریکی سفیر کی فوجی حکمران سے ملاقات

   

نیپیداو: اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر بل رچرڈسن نے میانمارکا دورہ کیا اور فوجی سربراہ من ہلینگ سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق بات چیت کے دوران ایشیا کے جنوب مشرقی ملک میں کورونا وائرس کی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میانمارفوج کا کہنا ہے کہ اپنے دورے میں رچرڈسن نے دارالحکومت نیپیداو میں فوجی جنرل من ہلینگ سے مذاکرات کیے۔ موضوعات میں کورونا وائرس ویکسین کے حصول میں امریکی معاونت کا معاملہ شامل تھا۔ دورے سے قبل جاری کردہ بیان میں رچرڈسن نے کہاتھا میانمار کے دورہ کا مقصدکورونا ویکسین، طبی امدادی سامان اور صحت عامہ کی دیگر ضروریات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔