نیپیداو ۔ میانمار کی فوجی عدالت آنگ سان سوچی کے خلاف بدعنوانی کے مزید 5 مقدمات کی سماعت کرے گی۔ سوچی پر ایک درجن سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں ، جن میں مجموعی طور پر 100 سال سے زیادہ قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ ایک مقدمے میں انہیں اب تک مجموعی طور پر 6 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے تاہم وہ تمام الزامات سے انکار کرتی آئی ہیں۔ سوچی پر عوام کو مشتعل کرنے کا الزام ہے۔