میانمار: فوجی بغاوت کیخلاف مظاہروں میں پہلی ہلاکت

   

یانگون : میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ایک 20 سالہ لڑکی سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئیں۔بی بی سی کے مطابق مایا تیو تھائو کنگ نامی خاتون میانمار میں جاری فوج کیخلاف مظاہروں میں ہلاک ہونے والی پہلی شخص ہیں۔مقامی انسانی حقوق گروپوں کا کہنا ہے کہ مایا کا زخم گولہ بارود میں سے ایک کے برابر تھا۔ مقامی پولیس واٹر شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں استعمال کررہی تھی جس میں سے ایک گولی مایا کے سر پر لگی۔دارالحکومت نیا پی پا تاو کے اسپتال میں لڑکی کو زخمی حالت میں لایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہئے دم توڑ گئی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے لڑکی کی موت کی تصدیق کی۔ تدفین کمیٹی کے ایک رکن نے بی بی سی برما کو بتایا کہ آخری رسومات کا انتظام کیا جارہا ہے۔