میانمار: فوجی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، 12 افراد ہلاک

   

یانگون : میانمار میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 فوجیوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔طیارہ دارلحکومت نیپی دیا سے پین او ایلون کی جانب پرواز کر رہا تھا کہ منزل سے 300 میٹر کے فاصلے پر گرکر تباہ ہوگیا۔فوری طور پر حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔پائلٹ اور دو مسافروں کو زخمی حالت میں فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ طیارے کے گرنے سے زمین پر موجود کسی فرد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔